تجربات ،
مشاہدات و تحریر سردار منیر اختر ، ٹیکسلا پاکستان
ریڈیو
سامعین دوستو اسلام علیکم

اگر آپ ایکسڑنل انٹینا استعمال کرنا چاہتے ہیں اور
اس کا سائز چھوٹا ہے پھر تو آپ اس کی تار
کو ڈائریکٹ ریڈیو انٹینا سے منسلک کردیں لیکن اگر آپ کے بنائے ہوئے
انٹینا کا سائز بڑا ہے
تو پھر انٹینا کی تار ننگی کر کے اسے ریڈیو
کے انٹینا کے ساتھ بلکل نہ لگائیں بلکہ اس
تار کو ذرا سا ننگا کر کے ریڈیو جہاں پہ رکھا ہے وہاں رکھ دیں یا ریڈیو کی پشت کے ساتھ سلوشن ٹیپ سے چپکا
دیں کیونکہ ڈائریکٹ تار لگانے سے اتنی اور لوڈینگ یعنی مداخلت ہوگی کہ آپ ملی جلی آوازوں میں سے اپنی من پسند نشریاتی
نہیں سن سکیں گے کیونکہ اس طرح دیگر نشریات کی مداخلت مزید تیز ہوجائے گی۔انٹینا کے لیے تانبے (کاپر)کی تار جو کے ٹیلی فون کی مین لائین میں جسے ڈراپ وائر بھی کہتے ہیں استعمال ہوتی ہے اس تار کا ایک فٹ کا ٹکڑا بھی بہتر نشریات سننے
کے لیے آپکا بہت بڑا معاون ثابت ہوسکتا ہے اس ایک فٹ کے ٹکرے کے ساتھ تار لگا کر تار کا دوسرا
سرا ریڈیو کے انٹینا سے لگا دیں اور کاپر وائر یعنی تانبے کی تار کو آپ تھوڑا اونچا
رکھیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے بجلی
کی تاروں سے دور رکھیں ورنہ یہ بجلی کی مداخلت کی وجہ سے نشریات واضح کرنے کے بجاے
شور کا سبب بن سکتا ہے ۔

اس کے علاو
ٹی وی کے ابتدائی ادوار میں ٹی وی کے ساتھ
ایک انٹینا آیا کرتا تھا جو سلور دھات سے بنا ہوتا تھا بلکل ریڈیو انٹینا کی طرح لیکن ریڈیو انٹینا کی ایک
شاخ ہوا کرتی تھی لیکن ٹی وی کے اس انٹینا کی دو شاخیں ہوتی ہیں یہ انٹینا بھی ریڈیوکی نشریات کو صاف کرنے کے لیے بہت شاندار چیزہے۔
شارٹ ویو نشریات
میں کاپروائر خاص کر کے 31میٹر بینڈ پر بہت اعلی طریقے سے کام کرتی ہے اس سے کوئی بھی اورلوڈینگ یعنی کے مختلف ریڈیو سٹیشن کی ملی جلی مداخلتی آوازیں نہیں آتی ہیں میں نے اپنے گاؤں میں تقریبا
پانچ فٹ کی کاپر وائر کو تار کے ساتھ منسلک کر کے ریڈیو سے لگا رکھا تھا جس سے نشریات
بہت واضح تھیں۔اردو نشریات کے لیے تار لگانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن کچھ انگریزی نشریات
جیسے ریڈیو نیدر لینڈ وغیرہ۔

No comments:
Post a Comment