انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن نمائش کا انعقاد


ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے نہایت مسرت ہورہی ہے کہ  سال رواں کے ابتداء میں ہمارے کلب انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب پاکستان نے اس جدید دور میں ریڈیو کی کم ہوتی افادیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈیو کی بقاء اور ترقی کی خاطر مشترکہ جدوجہد کی غرض سے دنیا بھر کے ریڈیو سامعین کو ایک پلیٹ فارم  پر یکجا کرنے کا جو خواب دیکھا تھا الحمداللہ رب ذولجلال کی مدد  و رضا  ،  وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر سے ریڈیو سامعین  اور نشریاتی اداروں کے بے پناہ تعاون سے آج شرمندہ تعبیر  ہو رہا ہے، اس کامیابی پر ہم  بارگاہ  رب کریم میں سجدہ ریز ہیں ۔
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ پہلے ہم کلب کے ساتھیوں کے ساتھ اس کارواں کو لے کر آگے بڑھے اور اب دنیا بھر کے ریڈیو سامعین اور سامعین کلب  ہمارے کارواں میں شریک ہوچکے ہیں اس وجہ سے کلب کے ممبران اور کلب میں شمولیت اختیار کرنے والے دنیا بھر کے سامعین کلبوں کے مشورے  سے ریڈیو سامعین کے مشترکہ اس پلیٹ فارم  کے نام میں کلب کی جگہہ آرگنائیزیشن کی تبدیلی کو فیصلہ کیا گیا  آج سے  35 سال  پہلے ہم نے جس کلب کی بنیاد رکھی تھی  الحمداللہ   وہ آج آرگنائیزیشن کی شکل اختیار کرگیا ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے  کہ سال رواں کے آغاز میں ہم نے ریڈیو سامعین کی جانب سے ایک مشترکہ سلوگن دیا  تھا  کہ " ریڈیو ماضی نہیں  مستقبل ہے " جو اب ریڈیو کی دنیا کا  مقبول سلوگن بن چکا ہے جس کے لیے ہم تمام ریڈیو سامعین کے ساتھ ساتھ نشریاتی اداروں کے بھی شکرگذار ہیں جنہوں نے اسے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہماری کاوشوں کو سراہا۔
اسی سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے  ہماری تنظیم نے دنیا بھر کے ریڈیو سامعین کی ایک آن لائن نمائش  بعنوان " ریڈیو لسنرز کلب نشریات کی دنیا کے ماتھے کا جھومر" کرانے کا فیصلہ کیا جس کا آغاز یکم جولائی سے کردیا گیا اس نمائش میں دنیا بھر سے ریڈیو سامعین ، نشریاتی ادارے اور ریڈیو کے ہر شعبہ سے وابسطہ افراد شرکت کریں گے  یہ نمائش ماہ اگست کے درمیان تک جاری رہے گی جس میں شرکت کرنے والے ریڈیو سامعین کلب   کے لیئے تین دن مختص کیئے گئے ہیں جس میں ہر کلب پہلے دن اپنے کلب کا تعارف پیش کرے گا کہ اس کی بنیاد کب رکھی گئی، کس علاقے میں کلب قائم ے وغیرہ وغیرہ ،  یہ ہر کلب پر منحصر ہے کہ وہ  جتنا تفصیلی یا محدود تعارف پیش کریں ،  دوسرے دن  کلب اپنے کلب  کو ملنی والی نشریاتی اداروں یا ریڈیو کے حوالے سے کسی بھی  جانب سے اشیاء، اعزازات کی تصاویر، کلب کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر وغیرہ وغیرہ  نمائش کے پیج پر اپ لوڈ کرے گا،  تیسرے دن کلب کا نمائیندہ نئے آنے والے سامعین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب اور ان کی رہنمائی کے لیئے مشورے دے سکتا ہے اور کمنٹس میں کئے گئے سوالات کے جوابات  (اگر ضروری ہوں تو) دے سکتا ہے ۔
اس طرح ایک کلب کو تین دن مکمل کرنے ہیں ،ہر کلب کو دئیے گئے تین دن کے دوران پانج ججوں پر مشتمل جیوری ان تمام چیزوں کا بغور مطالعہ کرتی رہے گی اور تمام کلب کے ایام مکمل ہونے  اور نمائش کے عمل مکمل ہونے پر جیوری  کی جانب سے اعلان کیا جائے گا کہ کون سا کلب سب سے بہتر  کاکردگی کا مظاہرہ کرسکا    اعلان کے بعد اس کلب کو بیسٹ کلب کا ایواڈ سرٹیفکیٹ  دیا جائے گا ۔
ہم تمام نشریاتی اداروں، اخبار و جرائد  کے مدیران ، آن لائن نیوز ویب سائیٹ مدیران اور دنیا بھر کے سامعین اور ریڈیو سے وابسطہ شخصیات سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ   ریڈیو سامعین کی پہلی آن لائن نمائش میں ضرور شرکت کریں اور اپنے تاثرات رقم کریں  ، آن  لائن نمائش کا لنک یہ ہے 

No comments:

Post a Comment