ریڈیو کی آواز شمارہ نمبر 02 اپریل 2017

بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اے پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی) اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا۔
سورۃ آل عمران آیت نمبر193

اداریہ۔
ریڈیو سامعین دوست اور تمام نشریاتی ادرے۔
اسلام علیکم ۔
ریڈیو کی آواز کا تازہ  ایڈیشن آپ کی خدمت میں حاضر ہے ۔جیسا کہ آپ تمام حضرات کو علم ہے کہ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کراچی پاکستان کی جانب سے سال 2017 کے آغاز سے ملک گیر ممبر شپ کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کا مقصد ریڈیو سامعین کو ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا ، الحمداللہ اس سلسلے میں بہت سے سامعین دوستوں نے رابطے کیئے اور ممبر شپ حاصل کی اور تاحال سلسلہ جاری ہے ۔یہاں آپ حضرات سے معذرت چاہتے ہیں کہ کلب کے صدر محمد ارشد قریشی کے والد محترم  جن کا 08 فروری کو  انتقال ہوگیا تھا اس وجہ سے تمام سرگرمیاں کچھ عرصے کے لیئے معطل ہوگئ تھیں اس وجہ سے وائس آف ریڈیو  کو جاری کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی ۔
 کلب  نامہ
(محمد ارشد قریشی)
انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کی میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ تمام پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے ریڈیو سامعین کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لیئے جلد واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر پر گروپ تشکیل دیا جائے گا جس میں تما م ریڈیو سامعین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ میٹنگ میں سینئیر صحافی اور کلب کے مستقل ممبر جناب احمد سلیم  صدیقی نے کہا کہ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کی جانب سے تمام سامعین کو شمولیت کی دعوت دی گئی کئی سامعین دوستوں کو کچھ غلط فہمی ہوئی کہ اگر ہم اس پلیٹ فارم میں شامل ہونگے تو ہماری انفرادی حیثیت یا ہمارے کلب کی شہرت میں کمی واقع ہوگی  ہم واضح طور پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمار ا مقصد صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تمام کلبوں کی ثانوی حیثیت وہی رہے گی ، ہمارا مقصد تمام ان سامعین کو لسننگ سرکل میں واپس لاناہے جو کسی نہ کسی وجہ سے ریڈیو سے دور ہوگئے ہمیں ان تمام لسنرز کلبوں کو دوبارہ فعال کرنا ہے جو اب کافی عرصے سے غیر فعال ہیں ۔
کلب کے صدر محمد ارشد قریشی نے پاکستان بھر کے تما م ریڈیو سامعین سے درخواست کی کہ  وہ تمام  لسنرز کلب جو پاکستان میں  ماضی میں بہت فعال تھے اور کئی نشریاتی اداروں سے رجسٹرڈ تھے لیکن اب ختم ہوگئے ان کلبوں کے عہدیداران سے رابطے کی کوشش کی جائے اور انہیں کلبوں کو دوبارہ فعال کرنے کی جانب راغب کیا جائے اور اگر ایسا ان کی جانب سے ممکن نا ہو تو ان عہداران کی اجازت حاصل کی جائے اور علاقے کے نئے سامعین ان کلبوں کو فعال کریں ۔ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب ان سامعین کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کی جانب سے ایوارڈ کا اجراء۔
انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب  نے 23 مارچ 2017 کو اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر کے فعال ریڈیو سامعین کو  تعریفی  ایوارڈ سرٹیفکیٹ  جاری کیئے  ، یہ ایوارڈ چار درجوں میں جاری کئے گئے ۔کلب کی جانب سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ آئندہ سے ہر سال ایک  مزید ایوارڈ سرٹیفکیٹ" لسنر آف دی ائیر " جاری کیا جائے گا جو سب سے زیادہ متحرک سامع کو دیا جائے گا۔ اس سال جن سامعین کو  ایوارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیئے گئے ان کے نام درج ذیل ہیں ۔

اعتراف خدمت ایوارڈ۔
محمد اکرم دانش ،ظہور احمد سولنگی  ،نجمہ نوشاہی، صائمہ احمد ، فرزانہ محمود
بہترین کارکردگی ایوارڈ۔
  لیاقت علی اعوان ، سمیرہ اکبر ۔
 بہترین سامع ایوارڈ۔
احمد سلیم  صدیقی ، عظمہ کنول، محمد ادریس مغل،شوکت علی، محمد اکبر، شکیل احمد، محمد احمد،امین لغاری،عامر جمیل، محمد عقیل بشیر،سلیم اختر چدھڑ، دلدار احمد لغاری، چودھری فہیم نور،گڑیا      علیزہ علی،محمد ادریس، شاہنواز جسکانی،کریم بخش بلوچ، عابد علی منصوری،متل کانسل ، عبدلغفور قیصر،رشید ناز، مہر عبدلستار سلفی،اکرم سیال، سردار سہیل احمد،یاسر  ہاشمی ۔
قدردانی ایوارڈ۔
ملک امیر بخش، اعجاز انصاری،عاشق خاصخیلی، اعظم علی  سومرو،عبدالرشید خان چانڈیا، اعجاز کریم ،حافظ محمد نعیم ، اسرار احمد چودھری، جلیل احمد ہاشمی، ملک کھوکھر، عبدلکریم ملک، عقیل احمد مشرفی، سردار منیر اختر، سراج احمد نظامانی،رستم علی اوتھو،ساگر دین محمد بلوچ، توصیف شوکی،تنویر احمد، عابد حسین ساجد، احمد بلال،ارسلان احمد،علی رضا۔

ریڈیو سامعین کی محفل کے نام سے گروپ کی تشکیل۔
(احمد سلیم صدیقی)
ہم سامعین  نے بنام " ریڈیو سامعین کی محفل " واٹس ایپ   اور فیس بک میسنجر پر  ریڈیو سامعین کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس میں ہر وقت ریڈیو نشریات کے حوالے سے سامعین دوست تبادلہ خیال کرتے ہیں، گروپ میں پاکستانی سامعین کے علاوہ دیگر ممالک کے سامعین بھی شامل ہیں  جس میں رواز آنہ کی بنیاد پر  پروگراموں  اور تمام علاقوں کی ریسیپشن رپورٹ پر گفتگو کی جاتی ہے جب کہ ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے ہر روز کسی موضوع پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے جس میں تمام سامعین بھر پور شرکت کرتے ہیں
کلب کی جانب سے  پہلے ہی فیس بک گروپ  اور فیس بک پیج موجود ہے جس میں باقاعدگی سے ریڈیو سے متعلق مواد پوسٹ کیا جاتا ہے اور سامعین کی جانب سے پروگراموں ، نشریات، نشریات کے اوقات ، فریکونسی اور پروگراموں میں شرکت کرنے جیسے سوالوں کا باقاعدگی سے جواب دیا جاتا ہے ۔ الحمداللہ اب تک  جس میں ممبران کی تعداد تیرہ سو سے تجاوز کرچکی ہے جو باقاعدگی سے کلب کی جانب سے کی جانے والی پوسٹنگ کو دیکھتے اور اس پر تبصرے کرتے ہیں ۔واٹس ایپ گروپ اور میسینجر گروپ میں ہر شام ریڈیو سامعین کی محفل سجائی جاتی ہے ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ان چند احباب کا جو ہر روز محفل میں شرکت کرتے اور آپس میں مشورہ اور تجاویز کا تبادلہ خیال کرتے ہیں  ان میں سردار سہیل احمد ، سردار منیر اختر، عقیل احمد مشرفی، محمد عقیل بشیر، دلدار احمد لغاری، مہر عبدالستار سلفی،تنویر احمد، عاشق خاصخیلی، محمد احمد، محمد ادریس، لیاقت علی اعوان ، کریم بخش بلوچ،اسرار احمد چودھری، ساگر دین محمد بلوچ،اعجاز کریم اور محمد ارشد قریشی صاحبان  ہر روز ہی موجود ہوتے ہیں اور ریڈیو کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے اور نئے سامعین کی حوصلہ افزائی اور ان کو لسننگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔گروپ میں سامعین دوستوں کے لیئے معلوماتی مقابلے بھی منعقد کیئے جاتے ہیں جن سے ریڈیو کے حوالے سے معلومات میں بیش بہا اضافہ ہوتا ہے۔

مبارک باد۔
ہم تمام سامعین فیصل آباد کی سامعہ محترمہ سمیرہ اکبر صاحبہ کو ریڈیو کی نشریات پر پی ایچ ڈی کے تحقیقی  مکالمے کی تیاری اور ریڈیو کی نشریات پر تحقیق کرنے اور یونیورسٹی لسنرز کلب قائم کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں  اور ان کی کامیابی کے لیئے دعا گو ہیں، ان کی یہ کاوشیں پاکستان کے لیئے ایک اعزاز ہے ۔

ریڈیو پاکستان کا رسالہ آہنگ۔۔۔۔۔۔ تحریر  نجمہ حنیف۔ بشکریہ ڈان نیوز
ریڈیو پاکستان کے ماہنامہ” آہنگ “کا شمار ملک کے چند اُن رسائل میں ہوتا ہے جو 1948ء سے مسلسل اشاعت پذیر ہیں ۔ اور فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے تمام طبقات میں یکساں مقبول ہے۔ حسب معمول ماہِ فروری کا آہنگ بھی ایک خاص شمارے کا درجہ رکھتا ہے جس کا آغاز خلیفہ اول حضرت صدیق اکبرؓ کی سوانح حیات سے ہوتا ہے جسے نجیب منصور نے مختصر مگر جامع انداز میں تحریر کیا ہے۔
سرسبزو شاداب پاکستان مدتوں سے ہر پاکستانی کا خواب تھا جسے وزیراعظم پاکستان نے 9 فروری کو پورا کیا۔ جس کے تحت دس کروڑ سے زائد پودے ملک کے طول و عرض میں لگائے جائیں گے۔اسی حوالے سے ” سرسبزو شاداب پاکستان“ کے نام سے ایک خصوسی مضمون بھی اس شمارے میں موجود ہے۔
ہر سال 13 فروری کو اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تحت ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس سال اس دن کا موضوع ہے۔” آپ ہیں ریڈیو“[[Radio Is You ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی اطلاعات و نشریا ت اور قومی ورثے کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پاکستان کا 70واں یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرنے والوں کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان صبا محسن نے کہا کہ ریڈیو پاکستان 23 قومی اور10 غیر ملکی زبانوں میں اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی پہنچ ایشیا اور مشرقی یورپ کے علاوہ ملک کی 90 فیصد آبادی تک ہے۔دنیا بھر میں سامعین ویب سٹریمنگ کے ذریعے بھی ہماری نشریات براہِ راست سن سکتے ہیں۔ اس خصوصٰ تقریب کا احوال اور ریڈیو پاکستان کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی مضامین بھی اس شمارے میں شامل ہیں۔
روشن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے موجودہ حکومت کے احسن اقدامات سے پاکستانی نوجوانوں کی خودی کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں ہنر مند اور اعلٰی تعلیم یافتہ بنانا ہے کیونکہ با اختیار نوجوان مضبوط تر پاکستان کی اساس ہیں ۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ، خوشحال اور روشن پاکستان کی دلیل ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن لیلی خان نے FM 101 اسلام آباد کی سینئر پروڈیوسر صدف رانی سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ جو اس شمارے کا حصہ ہے۔
ہر سال 5 فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کشمیر کا دن مناتے ہیں۔ جو مقبوضہ کشمیر میں اپنے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔اس دن کی مناسبت سے وگما لغاری کا خصوصی مضمون ”5 فروری یوم یکجہتی کشمیر “ بھی اس شمارے میں شامل ہے۔
انسان خیر و شر کا مجموعہ ہے ہر لمحے اس کا نفس امتحان میں ہے، مادہ پرستی سے چھٹکارا ہی اصل آزمائش ہے۔ سوشل میڈیا کی چمک دمک وقتی تسکین کا باعث ہے مگر زیادتی نقصان کا سبب ہے اور جو اس گمراہی سے بچ گئے وہ حریم ادب کہلائے۔ اس منفرد موضوع کو ریڈیو پاکستان کراچی کی پروڈیوسر سیما رضا ردا نے آہنگ کے لئے کہانی کا روپ دیا ہے۔
FM 101 کیRJ سمیرا کنول کی خصوصی بات چیت بھی آہنگ میں شامل کی گئی ہے۔
4 فروری کی شام معروف اردو ادیبہ اور داستان سرائے کی بانو قدسیہ ہم سے جدا ہو گئیں ۔ ان کی یاد میں ریڈیو پاکستان لاہور کے سینئیر پروڈیوسر احمر سہیل بسرا نے خصوصی تعزیتی پروگرام ترتیب دیا جس کا مسودہ بھی اس شمارے کا حصہ ہے۔
فروری میں فنون لطیفہ کی مختلف اصناف سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ہم سے جدا ہوئیں۔ جن میں لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی ، معروف پٹھان جنگجو اور شاعر خوشحال خان خٹک ، تصویروں کے شاعر اور شعروں کے مصور صادقین، استادالاساتذہ صوفی غلام تبسم، ”پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہےِ ؟ یعنی مرزا اسداللہ خان غالب ، شاعر انقلاب و شاعر شباب جوش ملیح آبادی اور فن کی ملکہ” ملکہ پکھراج“ شامل ہیں، ان تمام شخصیات کی یاد میں خصوصی مضامین بھی آہنگ میں شائع کیے گئے ہیں۔
آہنگ کی مدیرہ افشاں نگار نے معروف فیشن ڈیزائنر عظمت نذیر کا انٹرویو کیا جس میں انہون نے انکشاف کیا کہ آج کل فیشن کے معاملے میں لڑکیوں سے زیادہ مرد حضرات Consciousہیں ۔یہ دلچسپ گفتگو بھی زہر تبصرہ شمارے کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ مادری زبانوں کا عالمی دن اور سرطان کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی مضامین بھی شائع کیے گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی گلوکارہ انیقہ بانو اگرچہ آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی سریلی آواز آج بھی سننے والے کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔انیقہ بانو کی شخصیت اور فن پر آہنگ کے لئے سابق اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان اسلام آباد عبدالقیوم نے خصوصی مضمون تحریر کیا، جو خاصے کی چیز ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے آزاد کشمیر ریڈیو اور FM101 کے زیر اہتمام میر پور میں FM93.4 صوتُ القران چینل کا افتتاح 9 فروری کوکیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیس شہروں میں ریڈہو پاکستان سے قرآن مجید کی تلاوت اور ترجمے کے لئے صوت القرآن پروگرامز شروع کئے گئے ہیں۔ جن کا مقصد لوگوں کو قرآن مجید کی تعلیمات اور ترجمے کے ذریعے روشناس کروانا ہے اور لوگوں کو قرآن مجید کے لفظ کی ادائیگی کی درستی کروانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوت القرآن کے مزید چینل کا اضافہ کریں گے۔اس خصوصی تقریب کی روداد بھی اس شمارے کی زینت ہے۔
اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان بہاولپور کے FM101 چینل کی پہلی سالگرہ کی رپورٹ بھی اس شمارے کا حصہ ہے۔
آہنگ کی نگران اعلٰی صبا محسن رضا اور نگران خورشید احمد ملک ہیں۔آہنگ کے مدیر پروگرام مینیجر محبوب سرور مبارکباد کے مستحق ہیں جو ہر ماہ باقاعدگی سے ریڈیو پاکستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خوبصورت مجلہ ترتیب دیتے ہیں۔

ڈوئیچے ویلے کی اردو سروس فوری بحال کی جائے ۔

 
 انٹرنیشنل ریڈیو لسنررز کلب کی جانب سے  انٹرنیٹ پر پٹیشن کی گئی ہے  تاکہ ڈی ڈبلیو کی اردو نشریات کی بحالی کے لیئے مہم کو مزید تیز کیا جائے  تمام سامعین دوستو سے درخواست کی جاتی ہے کہ اوپر دی گئی لنک پر جاکر  پٹیشن کے حق میں ووٹ دیں  تاکہ مطلوبہ تعداد  جلد از جلد مکمل ہو اور پٹیشن متعلقہ حکام  پہنچ سکے ۔ہم سامعین آج اس میگزین کے ذریعہ ایک بار پھر پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریڈیو ڈوئیچے ویلے کی اردو سروس کو بحال کیا جائے تاکہ لاکھوں سامعین میں پھیلی مایوسی کاخاتمہ ہوسکے اوروہ اپنے پسندیدہ پروگراموں کو دوبارہ سن سکیں ۔ 

سعودی عالمی ریڈیو  ۔
سعودی عالمی ریڈیو سے کئی برسوں سے ایک انعامی مقابلے کا انعقاد کیا جاتا تھا جس میں تمام سوالات اسلامی ہوتے تھے اور جیتنے والے سامعین کو انعامی رقم ارسال کی جاتی تھی جو حکومت سعودی عرب کی جانب سے ارسال کی جاتی تھی ، ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے لیئے سامعین کو کئی اسلامی کتب کا مطالعہ کرنا ہوتا تھا جس سے ان کے علم میں خاصہ اضافہ ہوتا تھا لیکن ایک عرصہ قبل اسے یہ کہہ کر بند کردیا گیا کہ سعودی حکومت اس انعامی رقم کا خرچہ مزید برداشت  کرنے کو تیار نہیں ابھی  سامعین کے لیئے یہی صدمہ گہرا تھا کہ ایک اور ستم ڈھا دیا گیا کہ سعودی عالمی ریڈیو کی نشریات انٹرنیٹ پر بھی بند کردی گئیں ۔ ہم سامعین سعودی عالمی ریڈیو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد انعامی مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا جائے اور نشریات کو انٹرنیٹ پر نشر کرنے کا اہتمام کیا جائے۔


چائیناء ریڈیو انٹرنیشنل  ۔

چائیناء ریڈیو انٹرنیشنل اردو سروس اپنے رنگا رنگ پروگراموں کی وجہ سے نہ صرف اپنے سننے والوں کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے بلکہ پروگراموں میں بھی نت نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ، حالیہ کی جانے والی تبدیلیوں میں  سامعین کی روز آنہ کی بنیاد پر نشر ہونے والی ای میلز کا سلسلہ بند کرکے ہفتہ وار کردیا گیا جس میں سامعین کے تعارف پر مبنی ایک سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے جس میں سامعین خود اپنی زبانی اپنا تعارف پیش کرسکتے ہیں ۔ پاکستان چین دوستی کے حوالے سے کئی پروگرام شروع کیئے گئے ہیں   جن میں سامعین بھر پور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔ سامعین سی آر آئی کی جانب سے چین کی سیر کے انعامی مقابلے کا کافی عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں لیکن    فی الوقت ابھی ایسا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ سامعین کی اکثریت اس بات کی خواہاں ہے کہ سی آر آئ کی جانب سے سالانہ کیلینڈر کا اجراء دوبارہ شروع کیا جائے ۔ سی آر آئی کی نشریات پاکستان میں ریڈیو فریکونسی پر بہتر سنائی دے رہی ہیں جبکہ نشریات موبائیل ایپ اور انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہیں  اس کے علاوہ ایف ایم 98 دوستی چینل پر بھی پروگرام نشر کیئے جارہے ہیں ۔سی آر آئی سے نشر ہونے والے مقبول پروگراموں میں  سامعین کی محفل، زینہ با زینہ، چین شاہراہ ترقی پر، سائنس اینڈ ہیلتھ میگزین، شو بز کی دنیا اور شعر و سخن ہیں ۔

ریڈیو تہران ۔
ریڈیو تہران کی اردو نشریات سے ماہانہ انعامی مقابلوں کا سلسلہ بھی جمود کا شکار ہے اور سامعین کی بار بار کی درخواستوں کے باوجود ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ۔ریڈیو تہران کی نشریات بہتر کوالٹی کے ساتھ سنی جارہی ہیں  جبکہ پروگراموں کو بھی کسی تاخیر کے بغیر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کیا جاتا ہے 13 فروری کو ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو تہران نے ریڈیو سامعین کے پیغامات کو کئی ہفتوں تک نشر کرنے کاسلسلہ جاری رکھا جو قابل ستائش ہے ۔ پروگرام بزم دوستاں میں میزبانوں کی جانب سے سامعین کے سوالوں کا جواب بہت عمدہ انداز میں دیا جاتا ہے ۔ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے پروگراموں میں  بزم دوستاں، جام جم ، عطر معرفت، آئینہ صحافت اور کلام نور  سامعین میں مقبول ہیں ۔

وائس آف امریکہ  ۔

وائس آف امریکہ کی اردو سروس کا  فریکونسی نشریات کا  دورانیہ شائید تمام ہی اردو نشریات نشر کرنے والے اداروں میں سب سے زیادہ ہے  ، لیکن سامعین کے من پسند پروگرام آپ کے خط کا دورانیہ پھر سے  60 منٹ سے کم کرکے 30 منٹ تک محدود کردیا گیا ہے جس سے سامعین میں مایوسی پائی جاتی ہے وی او  اے کی اردو سروس نے بھی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا بھر پور فائدہ اپنے سامعین تک پہنچایا ہے ،اس ریڈیو سے نشر ہونے والے ہر پروگرام میں سامعین کو براہ راست شامل کیا جاتا ہے بذیعہ ٹیلیفون اور فیس بک کے سامعین کو پروگرام میں مدعو  کیا جاتا ہے ، وی او اے کی جانب سے پاکستانی معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات اور مسائل پر  قابل تعریف پروگرام نشر کیئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے سامعین کی ایک بہت بڑی تعداد پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی پائی جاتی ہے جو کہ پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں ۔وی اے او کی جانب سے نشر ہونے والے پروگراموں میں  آپ کے خطوط، جہاں رنگ،کہانی پاکستانی ،آواز دوست،کچھ تو کہیے اور  ہر دم رواں ہے زندگی سامعین میں خاصے مقبول ہیں۔

صدائے ترکی ۔
 
صدائے ترکی کی اردو نشریات ریڈیو فریکونسی پر پاکستان  میں اب قدر بہتر ہے لیکن پھر بھی توجہ کی ضرورت ہے بعض اوقات نشریات میں بہت شور ہوتا ہے ، صدائے ترکی کی نشریات انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں اور ویب سائیٹ پر پروگراموں کو جلد اپلوڈ کردیا جاتا ہے ، صدائے ترکی کی جانب سے ماہانہ انعامی مقابلہ سوال ماہ سامعین میں بہت مقبول ہے  ، صدائے ترکی کی جانب سے نشر ہونے والے مقبول پروگراموں میں سوال ماہ، آپ کی محفل،منظر نامہ پاک و ترک،پاکستان ڈائری، قدم بہ قدم پاکستان  اور آئیے ترکی زبان سیکھیں سر فہرست ہیں ، قدم با قدم پاکستان بہت معلوماتی پروگرام ہے ۔ صدائے ترکی کا اس ماہ کا سوال مندجہ ذیل ہے۔

سوال ماہ
سوال: سال 2016 میں  ترکی  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد  کتنی  تھی؟
اے۔ 21 ملین  
بی۔ 16 ملین
سی۔ 25 ملین
صحیح جواب بھیجنے والے سامعین و قارئین میں سے 6  کا  بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کرتے ہوئے انہیں  انعام  سے نوازا جائے گا۔
آپ ہمیں30  اپریل  سن  2017  تک بذریعہ ای میل، ڈاک یا پھر فیکس اپنے جوابات بھیج سکتے ہیں۔
  ای میل ایڈریس:urdu@trt.net.tr فیکس نمبر :00-90-312-463 3454
ڈاک پتہ: پوسٹ بکس نمبر 333 پوسٹ کوڈ نمبر  06443، ینی شہر ۔ انقرہ۔ ترکی


ریڈیو جاپان این ایچ کے  ۔

ریڈیو جاپان کی اردو سروس ریڈیو فریکونسی پر  پاکستان میں کبھی بہت بہتر انداز میں سنی جاتی ہے اور کبھی  ناقابل سماعت ہوتی ہے سامعین کی جانب سے اس بات کی شکایت اکثر و بیشتر کی جاتی رہی ہے لیکن مستقل بنیاد پر مسئلہ اب بھی حل نہیں ہوا  یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں کی دسترس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں وہ مایوسی کا شکار ہیں اس میگزین کے توسط سے ریڈیو جاپان سے درخواست ہے کہ  فریکونسی  پر نشریات کی بہتری پر توجہ دی جائے ، سامعین کے  جانب سے کئی بار درخواست کی گئی کہ ریڈیو جاپان کی جانب سے فیس بکس پر پیج بنایا جائے لیکن اب تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی ، پروگرام دیوان خانہ میں سامعین کی تحریروں میں بہترین تحریر کا چناؤ کرنے کا سلسلہ قابل تعریف ہے جس سے سامعین میں لکھنے کا شوق بیدار ہوتا ہے ، ریڈیو جاپان کی جانب سے جاری ہونے والے رسالے میں سامعین کے تعارف کا سلسلہ بھی بہت خوب ہے ، ریڈیو جاپان سے نشر ہونے والے پروگراموں میں  دیوان خانہ،بزم ٹوکیو،ہنر جاپان کے،ان سے ملیئے،جاپانی شاہ  پاروں کا طلسم ، جاپانی کھانے پکائیں اور آئیے جاپانی بولیں  سامعین میں نہایت مقبول ہیں ۔جبکہ ماہانہ انعامی مقابلوں  کا بھی باقاعدگی سے اعلان کیا جاتا ہے۔

اس ماہ کے سوال میں پوچھا گیا سوال ۔
سانحات سے بچاؤ کی تیاریوں پر اپریل سے شروع ہونے والے پروگرام کانام کیا ہے ۔
جواب روانہ کرنے کی آخری تاریخ   ہے 17 مئی 2017 ۔

بی بی سی اردو سروس  ۔

بی بی سی  اردو سروس کی خبریں آج بھی سامعین میں مقبول ہیں  یو ں کہنا غلط نہ ہوگا کہ بی بی سی نے خبروں میں دلچسپی  رکھنے والے سامعین  پر اپنی گرفت  اب بھی برقرار رکھی ہوئی ہے ۔بی بی سی کی ویب سائیٹ پر بھی تازہ ترین پروگرام اپ لوڈ کیئے جاتے ہیں لیکن پچھلے ادوار کی کی طرح سامعین کے لیئے ہفتہ وار کوئی دلچسپ پروگرام نشر نہیں کئیے جاتے  جسیا کہ پہلے جرنیلی سڑک یا شاہین کلب جیسے نامور پروگرام نشر کیئے جاتے تھے ، بی بی سی سے نشر ہونے والے پروگرام جس میں تجزئیے اور تبصرے نشر کیئے جاتے ہیں ان میں سے آس پاس، کھیل، فن اور فنکار وغیرہ ہیں ۔جبکہ سیربین اب بھی سامعین کا مقبول سلسلہ ہے۔

ریڈیو قاہر ہ  صرف  فیس بک تک ۔

ریڈیو قاہر کی نشریات تو ریڈیو کی دنیا سے ہی غائب ہوگئی لیکن کبھی کبھار ریڈیو قاہرہ کی جانب سے فیس بک پر نشریات کا اعلان کیا جاتا ہے   فریکونسی بھی  بتائی جاتی ہے کہ نشریات شروع کی جا رہی ہیں لیکن  اس فریکونسی پر کبھی بھی نشریات سنائی نہیں دی جاتیں ۔ ریڈیو قاہرہ سے نشر ہونے والے پروگراموں کو سامعین ایک بڑی تعداد سنا کرتی تھی اس میگزین کی توسط سے ریڈیو قاہرہ کے حکام بالا سے اپیل ہے کہ فوری طور پر نشریات کا سلسلہ شروع کیا جائے اور پروگراموں کو انٹرنیٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائے۔

ریڈیو ویری تاس ایشیاء کی اردو سروس۔
ریڈیو ویری تاس ایشیاء کی اردو سروس سے نشر ہونے والے کئی پروگرام سامعین میں مقبول ہیں  جن میں اتحاد کے نقیب ، ہماری صحت،امن کے سفیر، حواہ کی بیٹی ، فن کی دنیا اور آپ کی محفل  شامل ہیں انعامی مقابلے کے سوالات کا اعلان بھی کیا جاتا ہے  لیکن سامعین کی اکثر شکایات رہتی ہیں کہ  انہیں انعام بہت تاخیر سے ملتا ہے یا ملتا ہی نہیں ۔ نشر ہونے والے پروگراموں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ اکثر پروگرام یکسانیت کا شکار نظر آتے ہیں۔

ریڈیو انڈونیشیاء کا انعامی مقابلہ  پاکستانی سامعین باہر۔
ریڈیو انڈونیشیاء کی جانب سے اس دفعہ جو انعامی مقابلہ کرایا گیا ہے اس میں پاکستانی سامعین شرکت نہیں کرسکیں گے۔


تمام  سامعین دوستوں کے لیئے ۔
اگر اس آن لائن میگزین ریڈیو کی آواز کے لیئے ریڈیو سے متعلق آپ کوئی تحریر، اپنا تعارف، کلب کا تعارف، کلبوں کی تقریبات کی خبریں اور تصاویر  روانہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے شائع کرکے بہت خوشی ہوگی ، آپ اپنی تحریر اردو   رسم الخط میں ایم ایس ورڈ یا ان پیج کی فائیل کی صورت میں اس ای میل پر روانہ کرسکتے ہیں ۔

3 comments:

  1. بہت اچھے جناب ارشد صاحب اچھی کاوش ھے اس میں سامعین کے خطوط بھی شامل کئیے جائیں تاکہ اس میگزین کے ذریعے ریڈیو تک سامعین کی آواز پہنچ سکے شکریہ
    رشید ناز
    ناز ریڈیو & انٹرنیٹ فین کلب فیصل آباد پاکستان 03006644024

    ReplyDelete
  2. انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز کلب کے تمام منئجمنٹ اور ممبران کو وائس آف ریڈیو کا یہ شمارہ شائع کرنے پر دلی مبارک باد۔
    اللہ تعالی آپ کے نیک مقاصد کی تکمیل میں آپ کا مددگار ہو۔ اگلے شمارہ میں ان ریڈیو اسٹیشنز کی فریکونسیز اور وقت ضرور شامل کیا جائے جو اس وقت اردو سروس پیش کر رہے ہیں۔ مزبرآں رڈیو ڈوئچے ویلے کے لئے مہیا کی گئی پٹیشن کو زیادہ سے زیادہ دوستوں تک پہنچایا جائے تاکہ اس پہ مثبت عمل ہو سکے۔
    آپ کا شکریہ
    محمد عقیل بشیر
    پاک لسنرز کلب
    جھنگ، پاکستان

    ReplyDelete
  3. Radio listening is oldest hobby. Radio time is gone. What inami muqabla ,only stickier, calendar, pencil, etc.
    So pls come out radio and give time our children,parents and all family members and friends. We are Muslims and live in Pakistan .thought our Pakistan our religion, up our life in world and in Qabar.pls don't mind friends, I was a listener but no this time.

    ReplyDelete