انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان کا ملک بھر میں ممبر شپ کا آغاز

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن  پاکستان  نے ملک بھر سے ریڈیو سامعین کی ممبرشپ کا آغاز کیا ہے ، ریڈیو سننے والے تمام سامعین کو کلب کی ممبر شپ  پیش کی جارہی ہے جس کے اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں ۔
اغراض و مقاصد
1.تمام ریڈیو سامعین اور ریڈیو سے وابسطہ شخصیات کو ایک صفحہ پر لانا۔
2.پاکستان میں تمام ریڈیو سننے والے سامعین کو ایک دوسرے سے رابطہ میں رکھنا۔
3.پاکستان میں قائم تمام چھوٹے بڑے ریڈیو سامعین کلبوں کو ایک انٹرنیشنل پلیٹ فام  مہیا کرنا۔
4.ریڈیو کے حوالے سے اہم دنوں پر تمام سامعین اور سامعین کلبوں کے ساتھ مل کر پروگرام تریب دینا۔
5.عوام کو ریڈیو کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا ، ورکشاپ، سیمینار اور نمائشوں کا اہتمام کرنا۔
6.پاکستان میں بننے والے نئے سامعین کلبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا اورمزید  کلبوں کے قیام کی ترغیب دینا۔
7.جو سامعین میں مقبول ترین نشریاتی ادارے تھے  جنہوں نے اردو نشریات ختم کردیں ان ممالک کی حکومتوں سے انہیں دوبارہ بحال کرنے کے لیئے بین القوامی سطح پر رابطہ کرنا۔
8. سامعین میں مقبول ترین نشریاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں  تبصرے روانہ کرنا ۔
9. پاکستان بھر سے نشریاتی اداروں کی نشریات کی ریسیپشن رپورٹ  مرتب کرنا   ااور روانہ  کرنا۔
10. دنیا بھر کے نشریاتی اداروں کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنا ،پاکستانی ثقافت کو متعارف کرانا ، عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں پائے جانے والی منفی سوچ کو زائل کرانا۔
11.پاکستان بھر کے ریڈیو سامعین ، سامعین کلب اور ریڈیو سے وابسطہ شخصیات سے رابطہ کے لیئے  ڈائیریکڑی مرتب کرنا۔
12.ریڈیو سے وابسطہ افراد کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ کا اجراء کرنا۔
13.سال بھر میں   ریڈیو کے حوالے سے سرگرم رہنے والے سامعین کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا اجراء
14.ماہانہ بنیاد پر تمام پاکستانی سامعین سے آن لائن نشست کا انعقادکرنا۔
15.مندرجہ بالا  تمام نقاط پر رضاکارانہ طور پر عمل کرتے ہوئے ریڈیو سامعین کو ایک بہترین اور مضبوط پلیٹ فام مہیا کرنا۔
انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن  پاکستان
irlo.pak@gmail.com

No comments:

Post a Comment